• news

5 فیصد سے زیادہ کرایہ بڑھانے پر پارٹنرشپ والی ٹرین واپس لے لینگے: وزیر ریلوے

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے 15 اکتوبر سے پرانا ٹائم ٹیبل اور ٹرینوں کے تمام پرانے سٹاپ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جانے والی ٹرینوں پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ان ٹرینوںکے کرایوں میں پانچ فیصد تک اضافے کی گنجائش دی جاتی ہے اگر کوئی پارٹی اس سے زیادہ چارج کرے گی تو اگلے 24 گھنٹوں میں اْن سے ٹرین واپس لے لی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اخراجات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم اپنے اخراجات کو کم کرتے ہوئے آئل سے بھی ایک ارب روپے کی بچت کریں گے۔ اس لیے میں نے ریلوے افسران کو ہدایت کی ہے آئندہ جو بھی ٹرین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دی جائے وہ آئل کے ساتھ دی جائے۔ یعنی آئل کا خرچہ بھی پارٹی برداشت کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن