• news

گورنر کا دورہ بہاولپور، ڈویژنل ضلعی انتظامیہ، پولیس افسروں نے بریفنگ دی 

بہاول پور(نامہ نگار)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ایک روزہ دورہ پر بہاول پور پہنچ گئے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔ بعد ازاںگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سرکٹ ہاؤس بہاول پور میں منعقدہ اجلاس میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ و پولیس افسران سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر بہاول پور و بہاول نگر، ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک اور ڈی پی او بہاول پور سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں جبکہ ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور محمد زبیر دریشک نے ریجن بھر میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ دریں اثناء گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سرکٹ ہائوس بہاول پور میں سابق صوبائی وزیر ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں نعیم الدین وڑائچ، میاں فرزند علی گوہیر، ملک اصغر جوئیہ، عنایت کریم، قیوم اعظم خان، ریحان بن جاوید، ڈاکٹر شگفتہ، رابعہ ملک اور دیگر مقامی رہنما موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن