• news

بے حیائی کو جواز بنانا ٹھوس وجہ نہیں :حریم شاہ کا ٹک ٹاک سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ 

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان میں مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔پاکستان میں سب سے زیادہ ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ایپ پر عارضی پابندی سے اتفاق کیا لیکن مستقل پابندی کی مخالفت کی۔اب ایک اور مقبول ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس پابندی کی مخالفت کی ہے۔کراچی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ٹک ٹاک پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے مسائل پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیر قانونی مواد کو اپ لوڈ کرنا ممکن نہیں کیونکہ اسے فوراً ہٹا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا پابندی کے لیے بے حیائی کو جواز بنانا کوئی ٹھوس وجہ نہیں، اگر ایسا کرنا چاہتے ہیں تو کوئی ٹھوس وجہ بتائیں۔ 5 فیصد لوگ اس پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ٹک ٹاک سٹار کے مطابق مذکورہ ایپ پر کچھ نوجوان ایسی خطرناک ویڈیوز بنا رہے ہیں جن کے دوران کی زندگی کا خاتمہ بھی ہو رہا ہے جب کہ دیگر فحش مواد بھی بن رہا ہے اور ایسے چند افراد کی وجہ سے پوری ایپلی کیشن کو خراب سمجھا جا رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن