• news

جرمنی: 3 ماہ کے دوران مسلم مخالف واقعات میں ریکارڈ اضافہ

برلن (صباح نیوز )جرمنی میں 3 ماہ کے دوران مسلم مخالف واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ۔رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 188 مسلم مخالف اور نسلی تعصب کے جرائم درج کیے گئے۔ جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ جرمنی میں رواں برس اپریل اور جون کے درمیان کم از کم 15 مساجد پر حملہ کیا گیا اور سڑکوں پر یا کسی عوامی جگہ پر درجنوں مسلمانوں کو جسمانی تشدد یا زبانی طور پر ہراساں کیا گیا، ان حملوں میں 9 مسلمان زخمی ہوئے تھے۔جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 188 میں سے 40مسلم مخالف واقعات جرمنی کے دارالحکومت برلن میں رونما ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن