سابق شوہر نے بچوںکوزبردستی رکھا ہوا ہے، گلوکارہ صنم ماروی عدالت میں پھوٹ پھوٹ کر روتی رہی
لاہور (وقائع نگار خصوصی ) گلوکار صنم ماروی اپنے بچوں کی حوالگی کے لئے گارڈین کورٹ پہنچ گئی گزشتہ روز صنم ماروی جب کمرہ عدالت پہنچی تو بچوں کو دیکھ کر پھوٹ پھوٹ روتی رہی صنم ماروی نے عدالت میں استدعا کی ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے سابق شوہر نے بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے بچوں کے بغیر ایک ایک پل گزارنا مشکل ہو رہا ہے ،قانون کے مطابق میرے بچوں کو فوری طور پر ماں کے حوالے کیا جائے۔صنم ماروی نے اپنے بچوں کی حوالگی کے لئے گارڈین کورٹ سے رجوح کر رکھا ہے۔