• news

آذربائیجان آرمینیا جنگ بندی معاہدہ 5 منٹ برقرار نہ رہ سکا :  دوبارہ جھڑپیں 

ماسکو (این این آئی+نیٹ نیوز) روس کی کوششوں سے مسلسل 10گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں آرمینیا اور آذر بائیجان جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔ لیکن 5 منٹ بھی سیز فائر برقرار نہ رہ سکی، دوبارہ جھڑپیں  شروع ہوگئیں۔ دونوں ممالک نے حملے روکنے، مقتولین کی نعشوں اور قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا تھا۔ عرب ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ آذربائیجان اور آرمینیا، یورپ میں تنظیم برائے سلامتی اور منسک گروپ کے شریک صدر کی ثالثی کے ساتھ معاہدے کے بنیادی اصولوں کے تعین اور تنازعات کے حل کے لیے دونوں فریق با مقصد اور ٹھوس مذاکرات شروع کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے زور دے کر کہا کہ کاراباخ میں تنازعہ کے حامل دونوں فریق معاہدے کی تفصیلات پرعلیحدہ علیحدہ اتفاق رائے کریں گے۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ناگورونو کاراباخ خطے پر دونوں فریقوں کے مابین تنازع کے حل کے لیے آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین بات چیت کا آغاز ہوا ۔ آذربائیجان کو 30 برس میں پہلی بار آرمینیا پر برتری حاصل ہے۔ جنگ بندی سے قبل کاراباخ کے دارالحکومت سٹپن کیرٹ میں دھماکے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن