• news

 محبت اہل بیت ایمان کا حصہ، گستا خی کسی صورت برداشت نہیں ، پیر منور جماعتی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)اسلام آباد میں عظمت مخدوم کائنات و خلیفہ بلا فصل کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں اہل سنت والجماعت کے علما و مشائخ کی کثیر تعداد میں شرکت، تکفیر و توہین سے بیزاری کااعلان کیا -علما و مشائخ کا کہنا تھا کہ محبت اہل بیت ایمان کا حصہ، صحابہ کرام سے دین لیا، توہین و تفریق پیدا کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اسلام آباد میں اہل سنت علما و مشائخ کا بڑا اجتماع بعنوان عظمت مخدومہ کائنات و خلیفہ بلافصل کانفرنس کنونشن سینٹر میں ہوانیٹ سانڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر منور جماعتی، ریاض حسین شاہ، عرفان مشہدی اور قاری حنیف جالندھری سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ صحابہ کرام کی اسلام کے لئے عظیم قربانیاں ہیں، ہم ملک میں امن و اتحاد کے داعی ہیں،مقدس ہستیوں کے خلاف توہین و تکفیر کرنے والوں کے خلاف حکومت اقدامات اٹھائے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت متفقہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنائے، قومی سلامتی کے اداروں کی ملک کے لیے خدمات کو بھی علما و مشائغنے سراہا مفتی حنیف قریشی نے کہاکہ نماز، روزہ، حج، زکو کے حوالے سے کوئی عذر ہوا تو قبول کرلیا جائے گا اہل بیت اطہار سے محبت ایسا فرض ہے جس کا کوئی عذر اللہ تعالی قبول نہیں فرمائے گا ہم اہل سنت باادب ہیں ہمیں ناصبیت اور تکفیریت سے بچنا اور بچانا ہیحضور اکرم نے خود پنجتن پاک کی عظمت اور پہچان کروائی حضور اکرم نے امام حسن علیہ السلام و امام حسین علیہ السلام کو اپنا بیٹا قرار دیا حضور نے خود فرمایا جنہوں نے میرے اہلبیت سے صلح کی اس نے مجھ سے صلح کی حضور اکرم کا ارشاد ہے کہ جنہوں نے میرے اہل بیت سے جنگ کی اس نے مجھ سے جنگ کی حضور اکرم سے محبت کا اظہار اہل بیت سے محبت اور دشمنان اہل بیت پر لعنت۔

ای پیپر-دی نیشن