• news

کھربوں کی فارن فنڈنگ آئی،عوام حساب لینگے، وفاقی وزراء گلگت  الیکشن میں مداخلت کررہے : مسلم لیگ ن

اسلام آباد‘ نارووال (وقائع نگار خصوصی+ نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف بین الاقوامی سازش اربوں کھربوں روپے کی فارن فنڈنگ سے ہوئی،23خفیہ فارن فنڈنگ اکائونٹ پکڑے گئے، کھاتے سامنے لائے جائیں تاکہ پتہ چلے کس کس نے سازش کے لئے پیسہ دیا۔ اس بین الاقوامی سازش کے ذریعے سی پیک رول بیک کیاگیا۔ اسی سازش کے ذریعے سقوط کشمیر ہوا، مودی کی بدمعاشی کے سامنے بھیگی بلی بن گئے۔ دریں اثناء  مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لئے مسلم لیگ (ن) کے 18 امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی۔ پہلے مرحلے میں 18امیدواروں کا اعلان گیا۔ جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ان امیدواروں کے نام جی بی اے 15 دامیر۔ عبدالواجد۔ جی بی اے 11کھارا منگ۔ انجینئر شبیر حسین۔ جی بی اے سکردو 4 10۔ غلام عباس، جی بی اے 3  گلگت 3 ذوالفقار علی۔ جی بی اے اے 6 ہنزہ۔ ریحان شاہ۔ جی بی اے۔ 4 نگر 1۔ انجینئر عارف حسین، جی بی اے 19 غاضیر 1 عاطف سلمان۔ جی بی اے 21 غاضیر 3۔ غلام محمد۔ جی بی اے 17 دیا میر 3۔ صدر عالم۔ جی بی اے 2 گلگت 2 حافظ حفیظ الرحمان سابق چیف منسٹر۔جی بی اے 5نگر 2ساجدحسین شرلیات۔(جی بی اے16دیامیر2۔ انجینئرمحمد انور۔ جی بی اے24۔ غانچی3 انجینئر منظور حسین ،جی بی اے  غلام حسین۔جی بی اے 7 سکردو 1۔ حاجی اکبر تابان۔ جی بی اے 22 غنچی1۔ رضاء الحق شامل ہیں۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان میں من پسند سیاسی بنیادوں پر نگران وزیر لگائے گئے۔ انتظامی مشینری میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے۔ وفاقی وزراء مداخلت کر رہے ہیں۔ میں حکومت کو وارننگ کرتا ہوں کہ اگر ان کے حق پر ڈاکہ ڈالا، دھاندلی کی تو بدترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم نہیں چاہتے کہ کسی قسم کی سیاسی بحران کی بنیاد رکھی جائے۔ عمران خان نے جہاں مسئلہ کشمیر بگاڑا ہے وہاں گلگت بلتستان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن