ایران سے واپسی پر کراچی کے رہائشی 6 زائرین پنجگور میں اغوا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں پنجگور کے علاقے عیسیٰ زئی سے 6زائرین کو اغواء کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پنجگور کے مطابق زائرین ایک روز پہلے ایران سے پنجگور پہنچے تھے، تعلق کراچی سے ہے۔ زائرین میں شامل دو خواتین کو چھوڑ دیا گیا۔ امجد سومرو نے بتایا کہ زائرین اور اغواء کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے پنجگور سے زائرین کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ محکمہ داخلہ آئی جی پولیس اور کمشنر مکران ڈویژن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جام کمال نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔