• news

آٹا کئی قلت، لاہور میں آج سے روٹی 10 روپے کی ہونے کا امکان، چینی برائلر گوشت سبزیاں پھل مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں روزمرہ اشیاء کی قیمتیں بلند سطح پر رہیں۔ جبکہ مارکیٹ سے کنٹرول ریٹ پر آٹا غائب رہا۔ ریٹیل میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا اور اس کا ریٹ کم ازکم 100 اور زیادہ سے زیادہ 110 روپے تک پہنچ گیا جبکہ آٹے کا  زیادہ سے زیادہ ریٹ 85  روپے فی کلو رہا تاہم گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔ سبزیوں میں بعض کی قیمتیں 200 روپے سے بھی بڑھ گئیں جبکہ زیادہ تر پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ پرچون کے ریٹس کے مطابق آلو کی کم ازکم قیمت 65 اور زیادہ سے زیادہ75روپے کلو رہی۔ اسی طرح، پیاز کی قیمت 57سے 67روپے فی کلو، ٹماٹرکی 87سے105روپے، لہسن  کی کم از کم فی کلو قیمت 145سے 240، ادرک کی 330 سے450روپے فی کلو، کھیرے کی67روپے سے78روپے فی کلو، کریلے کی 95سے99روپے، پالک کی40سے 42، میتھی کی 130سے137، بند گوبھی70 سے73، پھول گوبھی 62سے64 ، شملہ مرچ230سے239، سبز مرچ  120سے 124روپے، گھیاکدو 60سے62، گھیا توری 62سے 64، بھنڈی75سے 78 اور لیموںچائینہ   کی کم از کم  قیمت 77 روپے فی کلو اور زیادہ سے زیادہ80 روپے۔ مٹر195 سے202روپے فی کلو اور گاجر کی قیمت 50سے 52روپے، ٹینڈے دیسی 105 سے 109، گاجر چائنہ 120 سے 124 تک  فی کلو رہی۔ پھلوں میں سیب کی مختلف اقسام کی کم ازکم فی کلو قیمت 62 اور زیادہ سے زیادہ 110روپے فی کلو، امرود کی کم از کم قیمت فی کلو60 اور زیادہ سے زیادہ 62روپے۔ میٹھا فی درجن کی قیمت 73روپے اور زیادہ سے زیادہ 140روپے، انگور کی120 سے240 آلو بخارہ کی185روپے فی کلو سے190روپے، ناشپاتی کی100سے105روپے، آم چونسہ  کی قیمت 185 روپے فی کلو سے190روپے فی کلو، کیلا فی درجن کی کم از کم قیمت 38روپے اور زیادہ سے زیادہ90روپے، آڑو کی110سے245 روپے، موسمبی کی فی درجن 55سے58روپے، گرما کی66سے 68روپے، انار دیسی کی فی کلو کم از کم قیمت 155سے 160 روپے جبکہ انار بدانہ کی کم از کم فی کلو قیمت250 روپے اور زیادہ سے زیادہ255 روپے فی کلو رہی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ  اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی  قیمتوں کوئی کمی نہیں آئی۔ تاہم اتوار بازار اور ماڈل بازاروں کے علاوہ کہیں بھی سرکاری (مارکیٹ کمیٹی) نرخوں پر سبزیاں اور پھل دستیاب نہیں تھے۔ متوسط رھائشی علاقوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخوں کے مقابل اوسط طور پر 10 سے 25 فیصدجبکہ پوش علاقوں میں تھوک نرخوں کے مقابلہ میں پرچون میں ریٹ30سے 50 فیصد تک زائد رہے جبکہ پھلوں میں سیب ،آلوبخارہ،امرود، میٹھا، انگور، آم کی قیمت میں گزشتہ روز اضافہ اور ناشپاتی، گرما اور دیسی انار کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔ علاوہ ازیں لاہور میں تنور مالکان نے آٹے کی قلت اور اسکی قیمت میں اضافے کے باعث سادہ روٹی کی قیمت میں 2روپے اضافے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جس کا اعلان آج (پیر کو)  متوقع ہے جس سے سادہ روٹی کی قیمت  8 روپے سے بڑھ کر 10 روپے ہو جائے گی۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ تنور مالکان کو 860 روپے قیمت والے 20کلو آٹے کے تھیلے مل نہیں رہے جبکہ 15کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے میں مل رہا ہے۔ اس صورتحال میں سادہ روٹی 8روپے میں فروخت نہیں کر سکتے ہیں۔ اس لئے سادہ روٹی کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کرنا ناگزیر ہے۔ اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر عوام نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا۔ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے مسائل کم نہ ہو سکے۔ آٹے کی قیمت میں اضافے سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔ اب آٹا غائب ہوگیا جبکہ سادہ روٹی کی قیمت میں بھی  اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ شہر میں 20 کلو والا آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں آٹے کا تھیلا 860 میں مل ہی نہیں رہا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں اشیائے ضروریہ کی قیمت میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ حکومت کے عوام کو ریلیف کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ دوسری طرف شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت ایک ہی روز میں 19روپے اضافے سے252 روپے فی کلو ہو گئی۔ زندہ برائلرکی قیمت13روپے اضافے سے 174روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوںکی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سے اکتوبر کے ماہ میں 160روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ برائلر گوشت کی قیمت میں دو روز میں مجموعی طورپر 32روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن