قصور: زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے چچاکو قتل کر دیا
قصور(نمائندہ نوائے وقت) بنگلہ کمبواں قصور میں تین مرلے زمین کی خاطر بھتیجے نے فائرنگ کرکے اپنے چچاکو قتل کر دیا۔ملزم حمزہ اور اسکے مقتول چچا عبدالرحمن کے مابین گھر کی تین مرلہ زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا کہ گزشتہ روز دونوں کے مابین لڑائی ہوئی تو حمزہ نے فائرنگ کر دی گولی عبدارحمن کے سر پر لگی جسے علاج کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا مگر تشویش ناک حالت کے پیش نظر اسے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کرد یا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ صدر قصور نے مقدمہ درج کر لیا۔