پتو کی:میونسپل کمیٹی افسران کی اقرباء پروری ، شہر تجاوزات کاگڑھ بن گیا
پتو کی (نمائندہ خصوصی ) میونسپل کمیٹی افسران کی اقرباء پروری ، شہر تجاوزات کاگڑھ بن گیا۔شہریوں کا بازاروں سے گزرنا محال ، کوئی پرسان حال نہیں۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پتوکی کے شعبہ انکروچمنٹ کے افسران نے نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شارون نیازی کو انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن کے لئے صرف من پسند علاقوں کا وزٹ کرواکریک طرفہ آپریشن شروع کردیا۔ اس سے قبل بھی یہی افسران سابقہ افسران کے ساتھ یہی سلوک کرچکے ہیں ، شہری تنظیموں کے عہدیداران غازی شاہ، رانا فیاض،ملک زوہیب،محمدابرار،مہر مبشر ودیگر کا کہنا ہے کہ اسوقت شہر کی اہم شاہراہوں اور بازاروں علامہ اقبال روڈ پرانی کچہری تا مسجد جنازہ گاہ ملک پورہ تک،مین بازار،گلی کمیٹی گھروالی، مینار رضا والی گلی،کالج روڈ،ایکسچینچ روڈ،ریلوے روڈ، 6وارڈ بازار، منڈیانوالہ روڈ،مین ملتان روڈ، دربار روڈ ، پرانی غلہ مندی،جھلار چوک ودیگر مقامات پر افسران تجاوزات کرواکر ماہانہ لاکھوں روپے کمارہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سے اپیل کی ہے سالوں سے اعلیٰ عہدوں پر فائز میونسپل افسران خصوصاً جن کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں ان کو فوری معطل کرکے نئے اور فرض شناس افسران لگا کر تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے ۔