• news

 مولانا عادل خاں کا قتل قابل مذمت  ہے:عبدالعزیز فاروقی،معاز خالد ودیگر

سرائے مغل(نامہ نگار) سیاسی ،سماجی و مذہبی رہنمائوں کی طرف سے کراچی میں معروف عالم دین مولانا عادل خاں کا قتل قابل مذمت  قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا  کہ حکومت علما،سیاسی لیڈروں، عوام اور خواص کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے ۔جمعیت العلمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالعزیز فاروقی ،موضع جمشیرکلاں کیحافظ عمر ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رائو اختر علی ,سیکرٹری سردار نور احمدڈوگر،جمعیت اہلحدیث کے مولانا حسن محمود کمیر پوری ،مولانا معاز خالد،جے یو پی کے رہنما شیخ مشتاق نورانی ،مولانا ارتضے نورانی، اور دیگر کئی رہنمائوں نے واقعہ کو کھلی دشت گردی قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن