• news

ننکانہ: دوران ڈیوٹی حادثہ میں کانسٹیبل جاں بحق ،نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ادا کی گئی

ننکانہ صاحب (نامہ نگار)ننکانہ پولیس کا جوان فرائض کی انجام دہی کے دوران حادثہ میں شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل سخاوت علی فرائض کی ادائیگی کے دوران ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگیا، نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میںڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک سمیت ضلعی پولیس کے افسران و جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ضلعی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔

ای پیپر-دی نیشن