لوگ مہنگائی سے تنگ آچکے،16اکتوبر کو جاتی امراء سے عوامی ریلا مریم نواز کے ساتھ جائے گا:چوہدر ی الیاس
راجہ جنگ(نامہ نگار) چوہدر ی الیاس خاں ایم پی اے مسلم لیگ ن PP182 نے 16اکتوبر کے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ عوام مہنگائی کے سونامی سے تنگ آچکی ہے غریب کو 2وقت کی روٹی کی فکر لاحق ہے تو دوسری جانب ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ نے بھی عوام کی کمر توڑ دی ہے۔اس تمام صورتحال میں عوام کی نظریںصرف مسلم لیگ ن پرہیں۔ 16اکتوبر کے ہونے والے جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے۔مریم نواز جب جاتی امراء سے روانہ ہونگی تو عوام کا ایک ریلا ان کے ساتھ گوجرانوالہ جائے گا۔