• news

عاصم باجوہ کی درخواست‘ وزیراعظم نے بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کر لیا

اسلام آباد (وقائع نگار) وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی سلیم باجوہ کی بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے مستعفی ہونے کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔ پیر کو سوشل میڈیا پرٹویٹ کرتے ہوئے  اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو معاون خصوصی کے اضافی عہدے سے سبکدوش ہونے کی درخواست کی تھی جو انہوں نے منظور کر لی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر  بدستور کام جاری رکھیں گے۔ یاد رہے   عاصم سلیم باجوہ نے گزشتہ دنوں ویب سائٹ پر سٹوری  آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم نے قبول  نہیں کیا تھا اور  عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن