• news

115 اراضی ریکارڈسینٹر کا افتتاح، عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرتے رہیں گے: عثمان بزدار

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ  عثمان بزدار سے ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ پاکستان ائیر فورس لاہور، ائیر وائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ملک کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ائیرفورس پر پوری قوم کو ناز ہے اور پوری دنیا پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا مانتی ہے۔ پاکستان ائیرفورس سوشل سیکٹر میں بھی سرگرم عمل ہے۔ تعلیم سمیت سوشل سیکٹر کے ہر شعبے میں پاک فضائیہ سے بھرپور تعاو ن کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں بزدار حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے محکمہ مال میں انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بورڈ آ ف ریونیوکادورہ کیا۔ان کو  زیر صدارت اجلاس  جس میں بورڈ آف ریونیو، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں قانون گوئی سطح پر قائم 115اراضی ریکارڈ سینٹر ز، سٹیلائٹ اراضی ریکارڈ سینٹر اور 20 موبائل اراضی سینٹرز کا افتتاح کیا۔ اس  موقع پر بورڈآف ریونیو پنجاب اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مابین ڈیٹا شیئرنگ کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔   وزیراعلیٰ نے کہا کہ سٹیلائٹ اراضی ریکارڈ سینٹر کے ذریعے32قانونگوئیوں میں موضع کی سطح پر اراضی ریکارڈ کی خدمات فراہم کی جائیں گی جبکہ 100تحصیلوں میں رجسٹری کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کردیاگیا ہے اور رجسٹری کے بعد خودکار طریقہ کارکے ذریعے انتقال اراضی کے عمل کو صوبہ بھر میں توسیع دے رہے ہیں۔ 4ممالک کے سفارتخانوں میں اوورسیز اراضی ریکارڈ سینٹر بنائے گئے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ،سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے سفارتخانوں میں اراضی ریکارڈ سے متعلقہ خدمات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ صاف و سرسبز اراضی ریکارڈ سینٹر مہم کا آغاز کردیاگیا ہے اوراس مہم کے تحت اراضی ریکارڈ سینٹر میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جارہے ہیں۔ عوام کی سہولت کیلئے بے مثال اقدامات  کئے گئے ہیں۔ عوام کو اب اراضی ریکارڈ تک بغیر سفارش و رشوت کے بلا تاخیر رسائی حاصل ہوئی ہے۔ڈیجیٹل پنجاب کے خواب کو حقیقی روپ دیا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں اراضی ریکارڈکی خدمات کی فراہمی کیلئے ایسے تاریخ ساز اقدامات کی مثال کوئی نہیں۔ ماضی میں اراضی ریکارڈ سے متعلقہ امورکو ذاتی انا کی بھنیٹ چڑھایا گیا۔ہم عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے۔ بورڈ آف ریونیو کے فیلڈ سٹاف کی ری سٹرکچرنگ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگائی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے دس برس بعد جمع بندی کی پرنٹنگ اور اپ گریڈنگ کے کام کا آغازکیا  ہے عثمان بزدار نے قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے موثر سدباب کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔ اراضی ریکارڈ کے حصول کیلئے عوام کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہیے۔ ریونیو سٹاف کی کمی کو جلد دور کیا جائے گا۔ سٹاف کی تربیت کیلئے لاہور میں ریونیو اکیڈمی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے 12 دنوں میں مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کرونا کا پھیلائو  روکنے کیلئے شہریوں کا پہلے کی طرح بھرپور تعاون ضروری ہے۔ عثمان بزدار آج 13 اکتوبر کو ایگری کلچر مشینری الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور ای کریڈٹ چیک تقسیم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے قدرتی آفتاب سے آگاہی اور بچاؤ  کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ قدرتی آفات کی صورت میں عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے۔

ای پیپر-دی نیشن