مظاہرے رنگ لے آئے: بنگلہ دیش میں زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کا اعلان
ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش نے اجتماعی یا جنسی زیادتی کے مجرموں کے لئے سزائے موت مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی طرف سے یہ اعلان زیادتی کے کئی واقعات کے بعد شروع ہونے والے کئی روزہ مظاہروں کے بعد کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم کو خود اپنی پارٹی کے اندر سے بھی اس حوالے سے دباؤ کا سامنا تھا۔ ڈھاکہ میں ایک اہم میٹنگ کے بعد ان کی حکومت نے سزائے موت لاگو کرنے کا اعلان کیا۔ بنگلہ دیشی وزیر انصاف انیس الحق کے مطابق یہ قانون آج صدر کی جانب سے دستخط کے بعد جاری کر دیا جائے گا۔ اسی روز سے اطلاق ہو گا۔