مال روڈ پر جلسے جلوسوں کیلئے ریڈزون ایکٹ نہ بنانے کیخلاف درخواست ‘ ڈی آئی جی طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی کیلئے ریڈ زون ایکٹ نہ بنانے کیخلاف درخواست پر ڈی آئی جی پولیس کو19 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے محکمہ قانون پنجاب سیقانون سازی کی بابت رپورٹ بھی طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں ریڈ زون ایکٹ نہ بنانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواستگزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود مال روڈ کے لئے ریڈ زون ایکٹ نہیں بنایا گیا۔