• news

 حکومت کنگ ایڈورڈ پشاور انتظامیہ کے تحفظات دور معاملہ مل بیٹھ کر طے کرے: سپریم کورٹ 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے کالج انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو کنگ ایڈورڈ کالج پشاور کا انتظام سنبھالنے کا معاملہ مل بیٹھ کر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ صوبائی حکومت کالج انتظامیہ کے تحفظات دور کرے اورکالج انتظامیہ انتظامی و معاشی امور قانون کے مطابق شفاف انداز میں چلائے۔ عدالت نے چھ ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کنگ ایڈورڈ کالج پشاور کا انتظام ٹیک آور کرنے کے حکم کے خلاف کالج انتظامیہ کی اپیل کی سماعت کی۔ دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ 1974 سے کالج کو سرکار کے حوالے کرنے کی مخالفت کی گئی، بورڈ آف گورنرز نے بھی کالج کا انتظام نجی انتظامیہ کے پاس رہنے کی حمایت کی تھی۔ اس وقت کے وزیر اعلی نے بھی کالج نیشنلائز نہ کرنے کی وضاحت دی,، کالج سے حاصل ہونیوالا ریونیو وفاق کے پاس جاتا ہے۔ ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہئے۔ جسٹس قاضی امین کا کہنا تھا کہ یہ ملک اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کا ہے س ملک میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور عدالت نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے,جسٹس یحیی آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ٹیک اوور کرنا چاہتی تو یہ پارلیمنٹ کا مسئلہ ہے، پارلیمنٹ کے فیصلوں میں ہم مداخلت نہیں کریں گے، وکیل حامد خان نے موقف اپنایا کہ حکومت کی مداخلت کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ حکومت کو دل بڑا کرکے ادارے کو بچانا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن