ہیومن رائٹس واچ نے کشمیریوں پر مظالم، بھارت میں اقلیتوں کیساتھ امتیازی رویے کو بے نقاب کر دیا: پاکستان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی تازہ ترین رپورٹ نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے امتیازی رویے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے اور گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد سے بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف ہر ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھات میں اپنے دفاتر بند کر دیئے ہیں اس لئے یہ کہنے کا کوئی حق نہیں ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کشمیر کے تنازعہ کا نوٹس نہیں لے رہی۔ غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی گرفت کمزور ہو رہی ہے اور وادی میں اس کی پالیسیاں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔