مکہ کالونی کے کوڑے دان سے ملنے والے بم قابل استعمال تھے: بم ڈسپوزل سکواڈ
لاہور (نامہ نگار) نصیر آباد کے علاقہ مکہ کالونی میں کوڑا دان سے دو دستی بم ملنے پر پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہنا تھا کہ دونوں بم قابل استعمال تھے جنہیں ناکاررہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے علاقہ میں موجود دیگر کوڑا دانوں کی بھی چیکنگ کی گئی جبکہ کوڑا اٹھانے والوں کو تاحال کام کرنے سے روک دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی علاقہ میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ دہشت گردی سمیت تمام پہلوئوں پر تفتیش جاری ہے۔