• news

سونا 300 روپے تولہ، ڈالر 10پیسے مہنگا

 لاہور/ کراچی (کامرس رپورٹر/ این این آئی) ملک میں گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت 300روپے  اضافے سے 116500روپے ہو گئی ہے جس سے24قیراط  10گرام سونے کی قیمت 257روپے اضافے سے 99800روپے ہو گئی۔ 22قیراط 10گرام سونے کی قیمت 91557روپے ہو گئی۔ جبکہ  مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یورو کی قدر میں 80پیسے جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں50پیسے کی کمی ہوئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بنک میںڈالر کی قیمت خرید163.75روپے اور قیمت فروخت163.95روپے مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.70روپے سے بڑھ کر 1263.80روپے اور قیمت فروخت164روپے سے بڑھ کر164.10 روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن