کے الیکٹرک نے بجلی 2.89 روپے یونٹ تک مہنگی کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی 2.89 روپے فی یونٹ تک مہنگی کر دی ہے۔ پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.09 سے 2.89 روپے یونٹ تک مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق یکم ستمبر 2020 سے ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ نیپرا نے بجلی ایک روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس سے صارفین پر 165 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔