• news

5 پاکستانی غیر قانونی طریقے سے یورپ جاتے فائرنگ‘ دم گھٹنے سے جاں بحق 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سنہرے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جانے کی خواہش نے پانچ پاکستانی نوجوانوں کی جان لے لی۔ یہ نوجوان اٹلی اور یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ پاکستانی نوجوان غیر قانونی طور پر یونان اور اٹلی جا رہے تھے۔ ان کی ہلاکتیں فائرنگ اور دم گھٹنے سے ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق منڈی بہائو الدین کے دیہاتوں سے ہے۔ انسانی سمگلر ان نوجوانوں کو بغیر پاسپورٹ کے یونان اور اٹلی لے جا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان کی میت کو اس کے گاؤں پہنچا دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام یاسر، عادل، مہر علی، سناور اور عبداللہ بتائے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کے غمزدہ خاندانوں نے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن