مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ کاسوئی گیس کنکشن منقطع
لاہور( این این آئی) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے بل کی عدم ادائیگی پر مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون کا کنکشن منقطع کردیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ کی عمارت میںلگے سوئی گیس کے کنکشن کا دو ماہ کا بل ادا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کنکشن منقطع کیا گیا۔