• news

چین نے نیا آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ روانہ کردیا

شی چھانگ(شِنہوا)چین نے جنوب مغربی شی چھانگ سیٹلائٹ مرکز سے پیر کے روز بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 12 بج کر 57منٹ پر کامیابی کے ساتھ ایک نیا آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ روانہ کردیا ہے۔اونچے مدار والے اس آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ، گا فن-13 کو لانگ مارچ 3 بی کیرئیر راکٹ کے ذریعے  مدار میں بھیجا گیا۔یہ سیٹلائٹ اطلاعاتی خدمات کی فراہمی کے ذریعے معاشی ترقی کیلئے خدمات فراہم کرے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن