پراکسی اور وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک کا استعمال بند کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (آئی این پی ) پراکسی اور وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک کیاستعمال کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا گیا بہت سے صارفین وی پی این اور پراکسی کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کر رہے ہیں ، وی پی این کے ذریعے بھی ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی اے نے قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی بندش کا حکم دیا۔ ٹک ٹاک کے صارفین اسی جیسی ایپ لائیکی بھی استعمال کر رہے ہیں۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایسی ایپس کے استعمال سے بے حیای اور جرام بڑھ رہے ہیں ایسی ایپس کی وجہ سے قیمتی وقت کا ضیاع بڑھ رہا ہے، استدعا ہے کہ عدالت لائیکی پر بھی پابندی عاد کرنے کا حکم دے۔