2 برس میں حکومتی قرضہ 10 ہزار 928 ارب روپے بڑھ گیا: سرکاری دستاویزات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت کا قرضہ بڑھ کر 35 ہزار 659 ارب روپے ہو گیا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق دو سال میں مرکزی حکومت کا قرضہ 10 ہزار 928 ارب روپے بڑھ گیا۔ قرضے میں یہ اضافہ اگست 2018ء سے اگست 2020ء کے دوران ہوا۔ صرف اگست 2020ء میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 104 ارب روپے اضافہ ہوا۔ وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 23 ہزار 536 ارب روپے ہو گیا۔ بیرونی قرضہ 12 ہزار 123 ارب رورپے ہو گیا۔ اگست 2018ء میں مرکزی حکومت کے قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے۔ اگست 2018ء میں وفاقی حکومت کا مقامی قرض 18 ہزار 790 ارب روپے تھا۔ اگست 2018 ء میں مرکزی حکومت کا غیر ملکی قرضہ 7 ہزار 942 ارب روپے تھا ۔