قصور 2 بچوں، چونیاں میں 15 سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون سے زیادتی
قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور اور نواح میں دومختلف واقعات میں دو بچوں کو زیر التوا کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔ قصور بھسر پورہ گلی نمبر سات کے رہائشی اقبال نے پولیس تھانہ بی ڈویژن سٹی میں درخواست گزاری میرا آٹھ سالہ بیٹاگھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھاکہ ملزم علی رضا وہاں آیا اور ورغلاء پھسلا کر زیر تعمیر مکان میں لیجا کر زیادتی کی۔ جبکہ حمید ٹائون پتوکی کے رہائشی محمد اشرف نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں درخواست د ی ہے کہ گیارہ اکتوبر کو میرا تیرہ سے چودہ سالہ بھتیجا ہے میں نے توحید جو کہ میرے بھتیجے کے گھر کے سامنے رہتا ہے پینے کے لیے پانی منگوایا تو وہ ورغلاء پھسلاء کر میرے بھتیجے کو اپنے گھر میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقامی پولیس نے دونوں مقدمات درج کرلئے ۔ گجرات میں بھی 15 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔نور پور جٹاں کی رہائشی ثریا بی بی زوجہ مجمد علی نے پولیس تھانہ صدر چونیاں میں درخواست دی ہے اسکی پندرہ سولہ سالہ بیٹی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ گائوں کا ہی وقار نامی نوجوان آیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ھو گیا۔ جبکہ گد پور کے رہائشی افتخار احمد بیوی ساجدہ بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ اوباش نوجوان گھر میں گھس آیا۔