شہباز شریف نے پولیس اہلکار کو ڈانٹ پلا دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) شہباز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی کے رکن مرزا جاوید کی شکایت پر پولیس اہلکار کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا پرابلم ہے۔ جس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ انہوں نے مجھے دھکے مارے اور میری بے عزتی کی ہے۔