بلوچستان حکومت کا چھٹی سے 12ویں کی طالبات کو ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان
کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان حکومت نے چھٹی سے 12 ویں جماعت کی طالبات کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چھٹی سے 8 ویں جماعت کی طالبات کو ماہانہ 500 روپے جب کہ میٹرک کی طالبات کو 800 روپے ملیں گے۔ انٹر کی طالبات کو ایک ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ صوبے کی خواتین میں تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے کیا گیا ہے۔