انصاف فراہمی ججز کی اہم ترین ذمہ داری‘ وکلاء کے تعاون سے ہی ممکن: جسٹس گلزار
اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی ججز کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔ وکلا کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کے 11 رکنی وفد نے چیف جسٹس گلزار احمد سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے نوجوان وکلا کو زیادہ پڑھنے اور ججز کا احترام کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وفد نے چیف جسٹس گلزار احمد کو سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا۔