• news

فیروز والہ : 8رکنی ڈکیت گینگ نے 3گھروں کو لوٹ لیا ‘مزاحمت پر خاتون زخمی

فیروزوالہ(نامہ نگار)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے تین گھر لوٹ لیے اور بنک سے رقم لے کر آنے والے شہری کو بھی لوٹ لیا ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ موراں والا میں آٹھ رکنی ڈاکوئوں کے گروہ نے تین افراد انعام اللہ، عبدالرحمن اور اشفاق کے گھروں میں داخل ہو کر خواتین سمیت دیگر افراد کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔ ڈاکو نے واردات کے دوران خواتین سے بد تمیزی بھی۔لاہور روڈ کی آبادی نبی پورہ کے قریب ڈاکوئوں نے موبائل کمپنی کے سیلز مین محمد ارشد سے سات لاکھ چالیس ہزار روپے کی رقم اور موبائل لوٹ لئے۔ رچنا ٹائون میں بنک سے رقم لے کر آنیوالے شہری سے ساڑھے چھ لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے کوٹ عبدالمالک کے قریب اللہ دتہ کے بیٹے کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پینتالیس لاکھ روپے کے زیورات اور پانچ لاکھ روپے کی رقم چھین کرلئے۔ شرقپور روڈ کی آبادی نرنجی کے قریب ڈاکوئوں نے ویگن روک کر لوٹ لی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گولی مار کر خاتون نسیم بی بی کو زخمی کر دیا ۔ پولیس واقع کو دشمنی قرار دے رہی ہے۔ چوروں نے فیکٹری میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن