گرین ٹائون میں40سالہ شہری کو قتل کرنیوالے 4ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)گرین ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس نے ایک ماہ قبل 40سالہ شہری غفار جوئیہ کو قتل کرنے والے 4ملزمان گرفتارکرلیے۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹاون انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران قتل کی واردات میں ملوث محمد منشاء ، یونس، فیصل اور امجد کو گرفتا رکر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کیبل کی تار کاٹنے کی معمولی رنجش پر فائرنگ کر کے شہری غفار کو گھر کی دہلیز پر قتل کر کے فرار ہو گئے تھے ۔مقتول غفار جوئیہ اور ملزمان نے گھریلو کیبل سپلائی کی فرنچائزز کے دفاتر بنا رکھے تھے۔