• news

مدنی مرکز فیضان مدینہ میں88طلباء  کی دستار بندی، اسناد تقسیم کی گئیں 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) دعوت اسلامی کے زیراہتمام 8سالہ درس نظامی کورس مکمل کرنیوالے 88طلباء کی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دستار فضیلت کیلئے اجتماع کا انعقاد ، رکن شوریٰ مولانا جنید عطاری،شیخ الحدیث مولانا اسد عطاری، شیخ الحدیث عبدالوحید عطاری، مولانا فاروق مدنی،مولانا شہباز مدنی، حاجی دانیال رضا عطاری نے کورس مکمل کرنیوالے تمام طلباء کی دستار بندی کی اور ان میں اسناد بھی تقسیم کیں، اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا جنیدعطاری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین و دنیا کی تمام تر کامیابیاں تعلیم حاصل کرکے ہی ممکن بنائی جاسکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن