• news

بنک آف پنجاب بھی چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی مہم کا حصہ بن گیا

لاہور (پ ر) پاکستان ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ چھاتی کے سرطان سے متاثرہ ملک ہے جہاں ہر سال 90,000سے زائدنئے کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔ اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی پھیلانے کا مہینہ ہے اور پنک اکتوبر کے طور پرعالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ اسی حقیقت کے پیشِ نظر ملک بھر میں بینک آف پنجاب نے چھاتی کے سرطان کے نقصانات کے بارے میںآگاہی پھیلانے کی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔ مہم کے تحت ،بینک آف پنجاب  اپنے تمام نیٹ ورک میں چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے  مختلف سرگرمیا ں منعقد کرہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن