سرسبز فرٹیلائزر کا صوابی اور مردان کے 400کسانوں کو گندم کی پیداوار بڑھانے کے طریقے متعارف کرانے کیلئے بڑا اقدام
لاہور (پ ر) سرسبز فرٹیلائزر نے حال ہی میں خیبر پی کے کے ضلع صوابی میں کسانوں کی رہنمائی کے لئے بڑی مشاورتی تقریب کا اہتمام کیا جس میں صوابی اور مردان میں کھیتی باڑی کے لئے جدید طریقے استعمال کرنے والے تقریبا 400 کسان بھی مدعو تھے۔ اس موقع پر ان کسانوں کو ربیع کے نئے سیزن کے دوران زیادہ سے زیادہ گندم کی پیداوار کے لئے تکنیکی مہارت پر مبنی معلومات فراہم کی گئیں۔ یہ پروگرام سرسبز کے سلام کسان سرسبز پاکستان اقدام کا حصہ تھا جس کا مقصد سال 2020 کی گندم کی پیداوار بڑھائی جائے تاکہ پاکستانی کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے معاونت کی جاسکے۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے خصوصی معاون برائے صنعت عبدالکریم خان، خیبر پی کے کے توسیع برائے زرعی شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل عابد کمال، خیبر پی کے کے زرعی تحقیق کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مسعود جان، چیف نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر اسلام آباد عبدالجلیل مروت سمیت وفاقی و صوبائی حکام کے افسران اور زرعی شعبے کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔