• news

 ہوائی فائرنگ جیسے واقعات شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ ہیں : اشفاق خان 

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہاہے کہ ہوائی فائرنگ جیسے واقعات شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ ہیں ۔اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے بتایا کہ ماہ ستمبر کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنیوالے644ملزمان کو گرفتار کر کے635مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے3کلاشنکوف،32رائفلز، 23 بندوقیں ،09 ریوالورز ، 551 پسٹلز اور 3332گولیاں برآمد کی گئیں۔سٹی ڈویژن پولیس نے179،کینٹ112،سول لائنز5 2، صدر 142،اقبال ٹائون59اور ماڈل ٹائون ڈویژن نے100ملزمان گرفتار کئے ۔ ناجائزاسلحہ رکھنے والے اور اسلحہ کی نمائش کر کے شہریوں میںخوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف موثر کارروائیاںجاری رکھی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن