فاروق عبداللہ جا کر چین میں آباد ہو جائیں، بی جے پی
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ سے کہا ہے کہ وہ چین کی وکالت کر رہے ہیں تو جا کر چین میں آباد ہو جائیں۔ فاروق عبداللہ نے حال ہی میں بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 کے خاتمے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے مقبوضہ کشمیر میں چین کی مداخلت کا خیر مقدم کریں گے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سمت پاترا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فاروق عبداللہ کا یہ بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ چین کی مداخلت کی حمایت کرنے والوں کو کشمیر چھوڑ کر چین میں آباد ہو جانا چاہیے۔ بی جے پی کے ترجمان نے کانگرس کے لیڈر راہل گاندھی پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ وہ پاکستان کیخلاف بھارت کی سرجیکل سٹرائیک کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ وہ پاکستان میں ہیرو بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔