• news

شہزاد اکبر بھیس بدل کر نیب آتے، شہباز شریف کی نگرانی کیلئے کیمرے لگاتے ہیں: مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ شہبازشریف کو جس کمرے میں قید کیا گیا ہے، عمران صاحب کے حکم پر شہزاد اکبر کے ذریعے اس کمرے اور اس کے واش روم میں کیمرے لگانے کی چھوٹی اور کم ظرف حرکت کی گئی ہے۔ شہبازشریف وہاں نصب کردہ کچھ چیزوں سے زخمی ہوئے، شہزاد اکبر گاڑیاں اور بھیس بدل کر نیب آتے ہیں اور اپنی نگرانی میں شہبازشریف کی نگرانی کے لئے کیمرے لگاتے ہیں۔ شہزاد اکبر میں ہمت ہے تو سب کے سامنے نیب آئیں، چور حکومت ہمیں روکنے کی کوشش کررہی ہے۔ گوجرانوالہ جلسہ گاہ بن گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن