• news

سراج الحق سے میو وفد کی ملاقات، پنجاب کے 20 اضلاع کیلئے امیر مقرر 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق سے میو اتحاد پاکستان کے چیئرمین افضل خان میو کی قیادت میں وفد نے منصورہ میں ملاقات کی۔ وفد میں عبدالشکور صدر میواتی اتحاد کراچی، شوکت علی صدر میواتی اتحاد صوبہ سندھ، عبدالعزیز صدر میواتی اتحاد حیدر آباد، وائس چیئرمین پاکستان میواتی اتحاد شہاب الدین شامل تھے۔ وفد نے نائب امیر جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز کی وفات پر سینیٹر سراج الحق سے اظہار تعزیت اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میو اتحاد پاکستان کے چیئرمین افضل خان میو نے ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جماعت  اسلامی کی جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے موثر اور جاندار کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سرج الحق نے میو برادری  کے نمائندوں کا وفد کی کراچی سے منصورہ آمدن پر ان کا شکریہ ادا کیا اور میو برادری نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں ناقابل فراموش قربانیاں دیں ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ میو برادری اسلام اور پاکستان کے ساتھ بے پناہ محبت کرنے والی قوم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک بھر کی میواتی برادری ملک میں اسلامی انقالب کیلئے جماعت اسلامی کا دست و بازو بنے گی۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ارکان جماعت کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری سے مشاورت کے بعد سیشن 2020-22ء کیلئے امراء اضلاع کی تقرر کی منظوری دی ہے۔ لاہور کے امیر ضلع ذکر اللہ مجاہد، سٹی فیصل آباد سے محبوب الزمان بٹ، جڑانوالہ سے رانا عبد الوحید، تاندلیانوالہ سے مدثر احمد شاہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عارف محمود، جھنگ سے فرید احمد مگھیانہ، چنیوٹ سے عبد القیوم ہنجرا ، گوجرانوالہ سے مظہر اقبال رندھاوا، حافظ آباد سے پروفیسر ایوب طاہر، سیالکوٹ سے میاں آصف اقبال، نارووال سے صوفی محمد اقبال، شیخوپوری سے رانا تحفہ دستگیر، ننکانہ صاحب سے حافظ حبیب ضیاء قصور سے راو اختر علی، اوکاڑہ سے ڈاکٹر بابر رشید، ساہیوال سے رحمت اللہ وٹو، پاک پتن سے رانا انیس الرحمان کا تقرر کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن