• news

قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ‘ دانش‘شان حسین  فہیم کی نصف سنچریاں ‘سندھ نے  خیبر پی کے ‘سدرن نے سنٹرل پنجاب کو ہرادیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ کے دوسرے مرحلے میں سندھ نے خیبر پی کے ٹیم کو 2وکٹوں جبکہ سدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب کو تین رنزسے شکست دیدی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پی کے ٹیم نے 9وکٹوں پر 138رنز بنائے ۔ عثمان شنواری نے 15گیندوں پر 36رنز بنائے ۔ سہیل خان ‘حسان خان اور محمد حسنین نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ سندھ ٹیم نے ہدف 8وکٹوں پر پورا کرلیا ۔ دانش عزیز نے ناقابل شکست 72رنز کی اننگز کھیلی ۔ عثمان شنواری نے تین ‘عمران خان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ دانش عزیز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ دوسرے میچ میںسدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3رنز سے ہرا دیا۔ سدرن پنجاب نے تین وکٹوں پر 205رنز بنائے ۔ شان مسعود50‘حسین طلعت 59اور خوش دل شاہ 47رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ظفر گوہر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ کپتان بابر اعظم کھاتہ کھولے بغیر ہی پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔ کامران اکمل 32‘محمد اخلاق 30‘فہیم اشرف 54رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد عباس نے تین ‘عامر یامین اور محمد عمران نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن