بھارت میں 65سالہ خاتون 14ماہ میں8، سونیا 9ماہ میں 5 بار ’’ماں‘‘ بنی
نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت کی ریاست بہار میں 65 سالہ خاتون 14 ماہ میں 8 اور ایک اور خاتون 9 ماہ میں 5 بار ماں بن گئیں، لیکن ایسا کیسے ممکن ہے؟یہ واقعہ بھارت کی ریاست بہار کے علاقے مظفر پور میں پیش آیا ۔65 سالہ خاتون لیلا دیوی کے 14 ماہ میں 8 مرتبہ ماں بننے پر ریاستی محکمہ صحت بھی پریشان ہوگیا اور انکوائری بٹھادی، انکوائری میں انکشاف ہوا کہ ایک اور خاتون نے بھی 9 ماہ میں 5 بار بچیوں کو مبینہ طور پر ’جنم‘ دیا ہے۔ محکمانہ انکوائری میں دونوں خواتین کا ماں بننا فراڈ نکلا ہے ، وہ صرف کاغذوں میں ہی ماں بنی ہیں اور رقم وصول کی ہے۔