آئی جی، سی سی پی او کی تقرری قانون کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب کے عہدے پر تقرر قانون کے مطابق کیا گیا ہے اور تین ناموں میں سے انعام غنی کا نام فائنل کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے آئی جی پولیس پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے تقرر کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی تو اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور سی سی پی او لاہور نے جواب داخل کرا دیئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جواب میں بتایا کہ آئی جی پنجاب کی تقرر کیلئے کلیم امام، عامر ذوالفقار اور انعام غنی کے نام آئی جی پنجاب کے لیے سامنے آئے اور آئی جی کے عہدہ کے لیے میرٹ پر انعام غنی کا نام فائنل ہوا۔ سی سی پی او عمر شیخ نے بتایا کہ ان کا تقرر متعلقہ حکام نے قانون کے مطابق کیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر تحریری طور پر اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔