مہنگائی کی آڑ میں مکس اچار پارٹی کرپشن کے احتساب سے بچ نہیں سکتی: فیاض چوہان
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک دفعہ پھر مکس اچار پارٹی کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے کردار کو بخوبی نبھانے پر مولانا فضل الرحمان کو مولانا نواز شریف زرداری کا لقب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک قرار دینے والے مولانا فضل الرحمان آج ان کا دفاع کرنے میں جتے ہوئے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک وقت تھا۔ جب مولانا فضل الرحمان عورت کی حکمرانی کے خلاف فتوے دیا کرتے تھے۔ قسمت کی ستم ظریفی دیکھئے آج وہی مولانا تھالی کے بیگن کی طرح بیگم صفدر اعوان کے جانب لڑھک آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ پیپلز پارٹی سمیت وہ بڑی پارٹیاں جو دو دن کی کال پر موچی دروازے لیاقت باغ اور نشتر پارک میں لاکھوں کا مجمع اکٹھا کرتی تھیں۔ آج احتساب سے بچنے کیلئے مولانا نواز شریف زرداری کا کندھا لینے پر مجبور ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ مہنگائی کی آڑ میں مکس اچار پارٹی اپنی کھربوں ڈالرز