• news

سندھ ہائیکورٹ: ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس کے 2 مفرور ملزموں کی 12 نومبر تک ضمانت منظور

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں دو مفرور ملزموں کی 12 نومبر تک ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے ملزموں کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس کے ملزموں جنید اور وقاص کی مختلف مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔ دونوں ملزموں کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے عوض منظور کی گئی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ملزم جنید اور وقاص نامزد ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن