عالمی برادری بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے: صدر علوی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) برازیل، ڈنمارک، سویڈن، ہنگری اور یوکرین کے نامزد سفیروں نے گذشتہ روز ایوان صدر میں صدر ڈاکٹر عارف علوی کو اپنی اسناد تقرر پیش کیں، اسناد تقرر پیش کرنے کے بعد سفیروں نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ صدر نے سفیروں کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان تمام ملکوں سے سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعلقات مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ صدر نے سفیروں کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجوں کی طرف سے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ بین الاقوامی برادری کوغیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں مظالم بند کرانا چاہیے۔ صدر نے سفیروں کو حکومت پاکستان کی سمارٹ لاک ڈائون پالیسی سے بھی آگاہ کیا۔