• news

 عالمی برادری منظم جرائم کی روک تھام کیلئے تعاون مزید مضبوط بنائے: آفتاب  کھوکھر 

ویانا (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ منظم جرائم  کی روک تھام کیلئے باہمی تعاون کو زیادہ مضبوط بنائے۔ اقوام متحدہ کنونشن برائے منظم جرائم سے متعلق منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  پاکستانی سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے کہا کہ منظم جرائم عالمی برادری کیلئے سنجیدہ چینلجز پیدا کرتے ہیں کیونکہ ان کے نتیجہ میں قانون کی حکمرانی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ دوسرا یہ امن اور سکیورٹی کیلئے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ جبکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہوتی ہے۔ اس موقع پر آفتاب احمد کھوکھر نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور انسانی سمگلنگ پر قابو پانے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن