• news

نسیم شاہ کو زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوکر ایونٹ کے دوسرے مرحلے سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ذرائع ٹیم مینجمنٹ کے مطابق نسیم شاہ کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں لیکن انہیں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیریز میں نسیم شاہ کی جگہ محمد موسی کو سکواڈ میں جگہ مل سکتی ہے۔ محمد حفیظ ، شعیب ملک، محمد عامر اور وہاب ریاض کو آرام دینے کی تجویز ہے۔اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی سیریز میں وکٹ کیپر محمدرضوان سے اننگز کا آغاز کروانے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے۔محمد رضوان حالیہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کے پی کے کی جانب سے بطور اوپنر اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں۔ دوسری جانب ٹی ٹونٹی ٹیم میں آصف علی، سہیل تنویر اور محمد موسیٰ کی شمولیت کا امکان ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان حیدرعلی، خوشدل شاہ،ظفرگوہر اور ذیشان ملک کے نام بھی زیر غور ہیں۔ سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شمولیت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔  

ای پیپر-دی نیشن